جامعہ کی طالبات کے لیے ضروری ہدایات

جامعہ کی طالبات کے لیے ضروری ہدایات

  • دورانِ تعلیم طالبات کے لیے درج ذیل أمور کی پابندی لازمی ہوگی۔
    ضروری قواعد و ضوابط:
  • اپنی وضع قرآن و سنت کے مطابق بنائیں گی۔
  • نماز بر وقت پابندی سے ادا کریں گی۔
  • شرعی پردہ کا اہتمام کریں گی۔
  • مدرسہ میں غیر حاضری کی صورت میں نگران معلمہ کو بروقت اطلاع دیں گی۔
  • دورانِ تعلیم ناظم صاحب کی اجازت کے بغیر عصری علوم یا پرائیویٹ امتحان میں شرکت نہیں کریں گی۔
  • معلمہ کو واجبات المدرسیۃ (ہوم ورک)پابندی سے چیک کروائیں گی اور روزانہ سبق یاد کریں گی۔
  • مدرسہ کے اوقات کے مطابق محرم رشتہ دار کے ساتھ آئیں گی، نا محرم رشتہ دار کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت نہیں۔
  • طالبہ کی تعلیم و رخصت سے متعلق کسی قسم کا رابطہ یا معلومات صرف محرم رشتہ دار کرسکتے ہیں، دیگر سے معذرت کی جائے گی۔
  • طالبات سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جاتی ہے۔
  • مدرسہ میں موبائل لے کر نہیں آئیں گی۔
  • منتظمین مدرسہ کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گی۔
    درسِ نظامی و دراسات کا یونیفارم :
  • سفید قمیص، شلوار اور سفید دوپٹہ ہے۔(یونیفارم کے کپڑے سے جسم نہ جھلکتا ہو)۔
  • یونیفارم پر کسی قسم کی کڑھائی اور لیس نہ ہو۔
  • قمیص کی لمبائی گھنٹے سے دو انچ لمبی ہو۔
  • آستین پوری ہو اور چاک بڑے نہ ہوں۔
  • یونیفارم میں شلوار شامل ہے، ٹراوزر یا پائجامہ شامل نہیں۔
    طالبات کا برقعہ :
  • برقعہ کالے رنگ کا ہو۔
  • برقعہ پر کسی قسم کی کڑھائی یالیس نہ ہو۔
  • برقعہ ڈھیلا اور ٹخنوں تک ہو۔
  • طالبات دستانے اور موزے بھی استعمال کریں۔
  • پردے کیلئے طالبات حجاب استعمال کریں۔

Check Also

جامعہ عائشہ صدیقہ لبنات الاسلام کا تعارف

جامعہ عائشہ صدیقہ لبنات الاسلام کا تعارف

جامعہ عاشہ صدیقہ لبنات الاسلام کا شمار جامعہ نصرۃ الاسلام کا ایک اہم ترین پراجیکٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے