جامعہ اسلامیہ نصرۃ الاسلام کاانتظام و انصرام

جامعہ اسلامیہ نصرۃ الاسلام کاانتظام و انصرام

جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت کا انتظام و انصرام شورائی ہے اور تعلیمی نظام وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے۔ جامعہ کا قیام انھی مقاصد کے تحت و جو د میں آیا ہےجودارالعلوم دیوبند کے دستورِ اساسی میں درج ہیں ،جن کی تفصیل معمولی حذف واضافہ کے ساتھ دج ذیل ہے:
1۔قرآن مجید، تفسیر، حدیث، عقائدو کلام اور ان کے علوم کے متعلقہ ضروری اور مفید فنون آلیہ کی تعلیم دینا، اور مسلمانوں کو مکمل طور پر اسلامی معلومات بہم پہنچانا۔ رشد و ہدایت اور تبلیغ کے ذریعے اسلام کی خدمت انجام دینا۔
2۔ اعمال و اخلاق اسلامیہ کی تربیت اور طلبہ کی زندگی میں اسلامی روح پیدا کرنا۔
3۔ اسلام کی تبلیغ و اشاعت اور دین کا تحفظ و دفاع، اور اشاعت اسلام کی خدمت بذریعہ تحریر و تقریر بجالانا اور مسلمانوں میں تعلیم و تبلیغ کے ذریعے سے خیرالقرون اور سلف صالحین جیسے اخلاق و اعمال اور جذبات پیدا کرنا۔
4۔حکومت کے اثرات سے اجتناب و احتراز اور علم و فکر کی آزادی کو برقرار رکھنا۔
5۔ علوم دینیہ کی اشاعت کے لیے مختلف مقامات پر مدارسِ عربیہ قائم کرنا اور ان کا دارالعلوم سے الحاق۔
6۔ثانوی مرتبہ میں دیگر علوم وفنون کی جو عربی زبان کی تحصیل یا مذہبی اغراض کی تکمیل کے لیے ضروری یا مفید ہوں، اسی طرح فارسی اور اردو ودیگر زبانوں کی بقدر ضرورت تعلیم دینا۔
7۔دوسرے فنون و حرفوں کو بقدر ضرورت اسی حد تک اختیار کرنا کہ اصل مقصد تعلیم میں نقصان واقع نہ ہو، اور جنھیں اصل مقصد کے لیے معین و مفید سمجھا گیا ہو۔
یہ وہ مقاصد ہیں جو اگرچہ اسلامی روایات و تاریخ کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہے ہیں مگر اس وقت ان کے احیاء و تجدید کی ضرورت اس لیے درپیش تھی کہ تیرہویں صدی ہجری کے نصفِ آخر میں حکومت کی تبدیلی اور محرومی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے علم وعمل اور فکر و نظر میں جو اختلال اور رخنہ پیدا ہوگیا تھا ا س کے انسداد کے لیے ناگزیر تھا کہ آئندہ کے لیے ایسے وسائل اختیار کئے جائیں جن کے ذریعہ سے اسلام، اسلامی علوم اور اسلامی تہذیب و معاشرت کی حفاظت کی جاسکے۔

 جامعہ کا نصب العین ان ہی مقاصد کا احیاء اور ان کی تجدید ہے۔ اور اس بات کی کوشش ہے کہ شمالی علاقہ جات(گلگت بلتستان) میں دینی علوم کی ترویج اور اسلامی ظرز زندگی کی تبلیغ ہے تاکہ عوام الناس صحابہء کرام وضوان اللہ اجمعین کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ، اہل بیت رضی اللہ عنہم وعنہن کی محبت و عقیدت دل میں سموکر حضور پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی کامل اتباع سے بہرہ ور ہوسکیں۔

Check Also

جامعہ کے اہم روابط

جامعہ کے اہم روابط

حضرت مولانا قاضی نثار احمد حفظہ اللہ (مہتمم) جامعہ اسلامیہ نصرۃ الإسلام،عید گاہ روڈ،کنوداس،گلگت پاکستانفون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے