جامعہ عاشہ صدیقہ لبنات الاسلام کا شمار جامعہ نصرۃ الاسلام کا ایک اہم ترین پراجیکٹس میں ہوتا ہے۔ اس ادارے میں طالبات کے لیے متعدد تعلیمی شعبے کام کررہے ہیں ان شعبوں میں حفظ و ناظرہ،درسِ نظامی، پرائمری اور سیکنڈری( میٹرک ) تک کی تعلیم دی جارہی ہے۔ معیاری دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری مضامین سے بھی طالبات کو آراستہ کیا جاتا ہے، تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی دین کے مطابق گزارکر اپنے اپنے حلقوں میں بہتر انداز سے دینی خدمات بجالاسکیں ۔
درس نظامی اور دراسات دینیہ میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور امتحانات بھی وفاق کی طرف سے منعقد ہوتے ہیں۔اور عصری تعلیم میں سرکاری نصاب پڑھایا جاتا ہے اور امتحانات بورڈ کے تحت دلوائے جاتے ہیں۔
جامعہ عاشہ صدیقہ لبنات الاسلام میں 736 طالبات زیرِ تعلیم ہیں اور30 کے قریب استانیاں/اساتذہ اور دیگر عملہ تعلیم و تعلّم کی جدوجہدمیں کوشاں ہیں۔ جامعہ نصرۃ الاسلام اپنے اس ادارے کو مستقبل میں AIMS یعنی عائشہ انسٹیٹیوٹ فار ماڈرن سائنسز کے نام سے یونیورسٹی لیول تک لے جانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور کوشش ہے کہ جلد ہی تعمیراتی مراحل سے گزر کر گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے ایک شاندار تعلیمی ادارہ وجود میں آسکے۔
جامعہ عائشہ صدیقہ لبنات الاسلام بچیوں کے لیے دینی علوم کے حصول کی ایک بہترین درسگاہ ہے ، جس میں تفسیر،حدیث، فقہ اور عربی ادب کے اسباق مدلل پڑھائے جاتے ہیں اس علم کو حاصل کرنے والی طالبہ علوم دینیہ میں پختہ اور راسخ العقیدہ ہوتی ہے۔
درسِ نظامی مکمل کرنے والی فاضلہ مساوی ایم اے ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار معلمات، طالبات کی دینی تربیت اور امور خانہ داری میں سلیقہ مندی کے حصول کیلئے کوشاں رہتی ہیں،جن اوصاف سے متصف ہونا مسلم خاتون کیلئے بیحد ضروری ہے۔
درس نظامی بنات کی تعلیم کا کل دورانیہ چھ سال کا ہوتا ہے۔یہ نصاب دو دو سال پر مشتمل تین مراحل کی شکل میں ہے:
۱۔ثانویہ خاصہ(Intermediate Stage) ۲سال
۲۔عالیہ(Graduation Stage) ۲سال
۳۔عالمیہ(Post Graduation Stage) ۲سال
نصرة الاسلام
