جامعہ میں داخلہ کاطریقِ کار

جامعہ میں داخلہ کاطریقِ کار

جامعہ کے تعلیمی سال کا آغاز شوال المکرم کے پہلے عشرے میں ہوتاہے ،عموماً چھ یا سات شوال کو نئے داخلوں کی تاریخ، تفصیل اور طریقہٴ کار کا اعلان کیا جاتاہے۔اعدادیہ کے علاوہ کسی بھی درجے میں داخلہ کے لیے آنے والا طالب علم سابقہ درجہ کے کوائف بالخصوص وفاق المدارس العربیہ کی اسناد اور کشف الحضور وغیرہ پیش کرنے کا پابند ہوتا ہے ۔طلبہ کی تعلیم وتربیت پر جامعہ میں پوری توجہ دی جاتی ہے اس لیے طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ جامعہ کے ان قواعد وضوابط کی پاسداری کو حتی الامکان ملحوظِ خاطر رکھے۔
٭ بنیادی طور پر ضروری ہے کہ طالب علم صحیح العقیدہ مسلمان ہو ،اتباع سنت، صحابہء کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم سے محبت اور کامل عقیدت اور اسلاف کا طرز ِفکروعمل اس کا شیوہ ہو ۔
٭داخلہ کے لیے عموماً مڈل یا میٹرک پاس طلبہ آتے ہیں چنانچہ ایسے طلبہ کو اسکول سے حاصل شدہ سند کی بنیاد پر درجہ اولیٰ کے لیے امتحان ِداخلہ میں شامل کیا جاتا ہے۔

جو طلبہ ابتداء ہی سے (اسکول پڑھے بغیر) جامعہ کا رخ کرتے ہیں ان کے لیے درجہ اولی میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کے مطابق مڈل تک کا نصاب پڑھیں جسے “متوسطہ” یا “اعدادیہ “کہا جاتا ہے۔سکول کے یہ درجات انگلش میڈیم میں پڑھائے جاتے ہیں،جس کے امتحانات نصرۃالاسلام مڈل اسکول کے تحت ہوتے ہیں۔
حفظ کے طلبہ کیے لیے الگ سے سکول کے درجات کی تیاری کرائی جاتی ہے ۔حفاظ کوایک سال میں ابتدائی کلاسیں معیاری اندازمیں پڑھائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ جملہ درجات میں تجویداورخوشخطی پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
جامعہ کے تمام شعبوں میں تعلیم مفت دی جاتی ہے، طلبہ سے تعلیمی ،رہائشی یاکسی اورقسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی جبکہ نصاب کی کتابیں طلبہ کو عاریۃً دی جاتی ہیں،مستحق طلبہ کو وظیفہ، کھانا، علاج اور دیگر ضروریات بھی مہیا کی جاتی ہیں، جسے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم اورنیک بندوں کے تعاون کے ذریعہ سے پورا فرماتے ہیں۔

امتحانات کا طریقہء کار

جامعہ کے تمام تعلیمی شعبوں میں سال میں تین امتحانات لیے جاتے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے:
• سہ ماہی امتحان (صفر المظفرکے پہلے ہفتے میں)
• شش ماہی امتحان (جمادی الاولیٰ کے پہلے ہفتے میں)
• سالانہ امتحان (شعبان کے پہلے ہفتے میں)

Check Also

جامعہ کے اہم روابط

جامعہ کے اہم روابط

حضرت مولانا قاضی نثار احمد حفظہ اللہ (مہتمم) جامعہ اسلامیہ نصرۃ الإسلام،عید گاہ روڈ،کنوداس،گلگت پاکستانفون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے