- دورانِ تعلیم طالبات کے لیے درج ذیل أمور کی پابندی لازمی ہوگی۔
ضروری قواعد و ضوابط: - اپنی وضع قرآن و سنت کے مطابق بنائیں گی۔
- نماز بر وقت پابندی سے ادا کریں گی۔
- شرعی پردہ کا اہتمام کریں گی۔
- مدرسہ میں غیر حاضری کی صورت میں نگران معلمہ کو بروقت اطلاع دیں گی۔
- دورانِ تعلیم ناظم صاحب کی اجازت کے بغیر عصری علوم یا پرائیویٹ امتحان میں شرکت نہیں کریں گی۔
- معلمہ کو واجبات المدرسیۃ (ہوم ورک)پابندی سے چیک کروائیں گی اور روزانہ سبق یاد کریں گی۔
- مدرسہ کے اوقات کے مطابق محرم رشتہ دار کے ساتھ آئیں گی، نا محرم رشتہ دار کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت نہیں۔
- طالبہ کی تعلیم و رخصت سے متعلق کسی قسم کا رابطہ یا معلومات صرف محرم رشتہ دار کرسکتے ہیں، دیگر سے معذرت کی جائے گی۔
- طالبات سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جاتی ہے۔
- مدرسہ میں موبائل لے کر نہیں آئیں گی۔
- منتظمین مدرسہ کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گی۔
درسِ نظامی و دراسات کا یونیفارم : - سفید قمیص، شلوار اور سفید دوپٹہ ہے۔(یونیفارم کے کپڑے سے جسم نہ جھلکتا ہو)۔
- یونیفارم پر کسی قسم کی کڑھائی اور لیس نہ ہو۔
- قمیص کی لمبائی گھنٹے سے دو انچ لمبی ہو۔
- آستین پوری ہو اور چاک بڑے نہ ہوں۔
- یونیفارم میں شلوار شامل ہے، ٹراوزر یا پائجامہ شامل نہیں۔
طالبات کا برقعہ : - برقعہ کالے رنگ کا ہو۔
- برقعہ پر کسی قسم کی کڑھائی یالیس نہ ہو۔
- برقعہ ڈھیلا اور ٹخنوں تک ہو۔
- طالبات دستانے اور موزے بھی استعمال کریں۔
- پردے کیلئے طالبات حجاب استعمال کریں۔

نصرة الاسلام